ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یہ یوم آزادی 75 سال کی آزادی کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے: مایاوتی

یہ یوم آزادی 75 سال کی آزادی کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے: مایاوتی

Mon, 15 Aug 2022 20:22:58    S.O. News Service

لکھنؤ،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے یوم آزادی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جشن، آزادی کا یہ تہوار 75 سال کے اب تک کے سفر کا جائزہ لینے کا موقع دیتا ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا، ’’آزادی کی 75ویں سالگرہ پر ملک اور دنیا میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ براہِ کرم ہر ایک کی خوشی، امن، خوشحالی اور سلامتی وغیرہ کے لیے اپنی آئینی فکر، جدوجہد اور تعاون جاری رکھیں۔ اسی میں ملک اور اہل وطن کا وقار، شہرت اور بلندی مضمر ہے۔

مایاوتی نے ہم وطنوں سے 75 سال کے ترقی کے سفر کا جائزہ لینے کی بھی اپیل کی۔ مایاوتی نے کہا کہ ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے کہ ملک نے سماجی، معاشی، سیاسی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات کے شعبے میں کتنی اچھی اور بامعنی ترقی کی ہے۔ مزید یہ کہ ذاتی مفاد اور سیاسی طور پر تنگی نظری وغیرہ سے آزاد ہوکر کام کرنے کا عہد کریں۔ خیال ر ہے کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر منا رہا ہے۔


Share: